تقریباً 70 حفاظ کرام کی ہوگی دستار بندی
آج مدرسہ مظہر العلوم اربا کے دفتر میں اربا کے ائمہ کرام اور اطراف اربا کے آئمہ کرام و حفاظ کرام کی اس عظیم الشان اجلاس کے تعلق سے زیر صدارت مولانا سمیع اللہ امام مسجد بروے میٹنگ ہوئی جس میں مختلف موضوع پر تبادلہ خیال ہوا ۔
اس مبارک موقع پر ملک کے موقر علماء کرام تشریف لا رہے ہیں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و ناظم اعلیٰ المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد ، مولانا قاری احمد علی فلاحی صاحب مہتمم و شیخ الحدیث مدرسہ فیض سلیمانی گجرات اور مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ و نائب ناظم المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں ۔
اس موقع پر مفتی عمران ندوی ، مفتی وصی الرحمن ندوی رحمانی ،مولانا سمیع الحق مظاہر ی ، مفتی ابو عبیدہ قاسمی، مولانا معراج ، مولانا ابو طالب، مولانا ایوب ، حافظ جنید وغیرہ اور اطراف کے علماء کرم کثیر تعداد میں موجود رہے۔